فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی فوجی سربراہ کا ٹیلیفونک رابطہ، سرحدوں کو محفوظ بنانے پر اتفاق

10:04 AM, 27 Aug, 2025

اسلام آباد  : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی جس میں دونوں نے اپنی مشترکہ سرحدوں کو دہشت گردی سے پاک اور محفوظ بنانے پر اتفاق کیا۔

ایرانی فوجی سربراہ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا رہے ہیں تاکہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

مزیدخبریں