کراچی: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی دباؤ کے پیشِ نظر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت بنیادی شرح سود میں ایک فیصد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد شرح سود 10.50 فیصد سے بڑھ کر11.50 فیصد ہو گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک نے کی۔
شرح سود میں اس اضافے کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔بینکوں سے حاصل کیے جانے والے تجارتی اور ذاتی قرضوں پر مارک اپ بڑھ جائے گا۔سیونگ اکاؤنٹس رکھنے والے صارفین کے لیے منافع کی شرح میں بہتری آنے کا امکان ہے۔ بلند شرح سود سے مارکیٹ میں روپے کی گردش کم ہوگی، جس کا مقصد مہنگائی کی لہر کو نیچے لانا ہے۔
سٹیٹ بینک کا بڑا معاشی فیصلہ: شرح سود میں ایک فیصد اضافہ، مانیٹری پالیسی کا نیا فریم ورک جاری
03:50 PM, 27 Apr, 2026