پی ایس ایل 11: فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کا آج سے رن اپ، شائقین کی ’اوپن اسٹیڈیم‘ مہم نے ہلچل مچا دی

11:43 AM, 27 Apr, 2026

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کا میلہ اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔ جہاں کرکٹ کے دیوانوں نے پلے آف میچز تک رسائی کے لیے سوشل میڈیا پر ’اوپن پی ایس ایل فار پبلک‘ کی زوردار مہم شروع کر دی ہے، وہیں پی سی بی نے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کے شیڈول کا بھی باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
ملک بھر سے کرکٹ شائقین نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ پلے آف میچز کے دوران بھی عوام کو اسٹیڈیم میں داخلے کی بھرپور اجازت دی جائے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ  پی ایس ایل کی اصل روح عوام کی اسٹیڈیم میں موجودگی ہے، لہٰذا پلے آف میچز کو تماشائیوں کے لیے مکمل طور پر کھولا جائے۔
 شائقین نے ملک کے بہتر ہوتے ہوئے داخلی حالات اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔پی ایس ایل 11 کے گرینڈ فائنل کا حصہ بننے کے لیے تیار شائقین کے لیے اہم تفصیلات درج ذیل ہیں۔  فائنل کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت آج شام 4 بجے سے شروع ہو جائے گی۔ کل سے لاہور کے مخصوص ٹی سی ایس (TCS) ایکسپریس سنٹرز پر فزیکل ٹکٹس دستیاب ہوں گے، جہاں شائقین براہِ راست ٹکٹ خرید سکیں گے۔

مزیدخبریں