اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف جاری مہم میں اب تک کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حساس علاقے میں قائم سرکاری فورس کا دفتر گرا دیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے نے خود موقع پر پہنچ کر میریٹ اور ایوب چوک کے قریب گرین بیلٹ پر قائم ایف سی کیمپ آفس کو مسمار کرنے کے عمل کی نگرانی کی۔
اسلام آباد کے اہم ترین تجارتی اور سرکاری زون میں گرین بیلٹ پر کیے گئے قبضے کو ختم کر کے زمین کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا گیا۔کسی بھی ادارے یا شخصیت کا لحاظ کیے بغیر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلڈوزر چلایا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن کے دوران میڈیا کو بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں قانون کا بول بالا کیا جائے گا۔ہم پر کسی بھی قسم کا دباؤ اثر انداز نہیں ہو سکتا، سرکاری زمین پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔یہ کوئی وقتی کارروائی نہیں، بلکہ پورے اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک کرنے تک یہ مشن جاری رہے گا۔
اسلام آباد میں ’آپریشن کلین اپ‘: وزیر داخلہ کی موجودگی میں ایف سی کا دفتر مسمار، تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائی
11:59 AM, 27 Apr, 2026