سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،54 دہشت گرد ہلاک

05:37 PM, 27 Apr, 2025

راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 54 خوارجیوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدت پسندوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم مستعد سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔
کارروائی میں 54 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملکی سلامتی کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

مزیدخبریں