ماسکو: پاکستانی نوجوان محمد بُرہان نے ماسکو میراتھن کامیابی سے مکمل کرکے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرلیا۔
محمد بُرہان ماسکو میراتھن میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد پاکستانی تھے۔ انہوں نے میراتھن میں شرکت کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ کامیابی سے مکمل کیا اور اپنی عمدہ کارکردگی سے پاکستان کا نام روشن کیا۔
محمد بُرہان کی اس کامیابی کو ملک کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی کامیابی پاکستانی نوجوانوں کے لیے محنت، عزم اور جذبے کی ایک مثال ہے۔
ماسکو کی سرزمین پر پاکستانی پرچم بلند، محمد بُرہان نے میراتھن مکمل کرلی
10:09 PM, 26 Sep, 2026