آئی ایم ایف مذاکرات کا اہم مرحلہ، مشن آج اسلام آباد پہنچے گا

03:22 PM, 26 Sep, 2026

اسلام آباد: آئی ایم ایف مشن آج کراچی سے اسلام آباد پہنچے گا، جہاں پاکستانی معاشی ٹیم کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات پیر سے شروع ہوں گے۔

 ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے اسٹیٹ بینک حکام کی جانب سے ملکی معاشی کارکردگی پر دی گئی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک حکام نے آئی ایم ایف مشن کو زرمبادلہ ذخائر، مانیٹری پالیسی، درآمدات، فارن ایکسچینج، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالر سے زائد رکھنے کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں پاکستان کی معاشی کارکردگی، مقررہ اہداف پر پیشرفت اور مختلف معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزیدخبریں