پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں بڑی کارروائی، 2 ہزار 800 کلو سے زائد منشیات پکڑی گئی

01:09 PM, 26 Sep, 2026

اسلام آباد: پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن کے دوران 2 ہزار 800 کلوگرام سے زائد منشیات قبضے میں لے لی، جن کی مالیت تقریباً 750 ملین امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کے تحت پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس حنین اور پی این ایس یرموک  نے کی۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کامیاب کارروائی کے نتیجے میں منشیات کی بڑی مقدار قبضے میں لی گئی۔ آپریشن سمندری راستے سے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ تھا۔

 امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف نے کامیاب آپریشن پر دونوں جہازوں کے افسران اور عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہا۔

مزیدخبریں