پاکستان کی ای سی او وزرائے کونسل کی سربراہی، اسحاق ڈار کا امن پر زور

11:56 AM, 26 Sep, 2026

نیویارک: پاکستان نے 2026-27 کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے کونسل کی سربراہی سنبھال لی ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے رکن ممالک کے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے کا اظہار کیا ہے۔

نیویارک میں ای سی او وزرائے کونسل کے غیر رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے خطے اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قانون کے مطابق تنازعات کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے۔ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ امن، لچک، یکجہتی اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے اجتماعی قوت بروئے کار لانا ہوگی۔ ان کے مطابق ای سی او ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزیدخبریں