ایران مستقبل میں مکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن سکتا ہے: خواجہ آصف

11:12 AM, 26 Sep, 2026

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا سیکرٹریٹ رواں سال اکتوبر میں قائم کر دیا جائے گا، جبکہ ایران مستقبل میں اس دفاعی معاہدے کا حصہ بن سکتا ہے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایران کو مکہ دفاعی معاہدے پر کوئی تحفظات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کا دائرہ مستقبل میں مزید وسیع ہونے کا امکان ہے۔

 افغانستان کے حوالے سے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان گزشتہ حکومتوں کی افغان پالیسی کے بوئے ہوئے کانٹے چن رہا ہے۔ ان کے مطابق ماضی کی پالیسیوں کے اثرات آج بھی پاکستان کو درپیش ہیں۔

 بھارت سے متعلق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے اور اس کا رویہ ہمیشہ منافقانہ رہا ہے۔

 وزیر دفاع نے پی آئی اے کی امریکہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے حوالے سے کہا کہ  چھ ماہ کے اندر قومی ایئرلائن کی امریکا کے لیے پروازیں بحال ہو جائیں گی۔

مزیدخبریں