ریاض: مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے کمانڈرز اور چیف آف جنرل اسٹاف کا اہم اجلاس ریاض میں منعقد ہوا، جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور سعودی عرب کو درپیش خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے بھی شرکت کی۔ شرکا نے خطے کی موجودہ صورتحال، دفاعی امور اور سعودی عرب کی سلامتی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس کے شرکا نے سعودی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے مملکت کے دفاع اور سلامتی کے لیے ان کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔