بنگلادیشی کپتان نے پاکستانی پرچم اٹھا کر سب کے دل جیت لیے

01:13 PM, 26 Sep, 2026

جاپان : کھیل کے میدان میں حریف ٹیموں کا مقابلہ اپنی جگہ، تاہم باہمی احترام اور کھیل کے جذبے کی ایک خوبصورت مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب بنگلادیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نِگار سلطانہ نے پاکستانی پرچم کو زمین پر گرتے دیکھا تو فوراً اسے اٹھا لیا۔

جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز کے دوران نِگار سلطانہ کے اس اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے بنگلادیشی کپتان کے رویے کو سراہا گیا۔

واقعے کے بعد ایک صحافی نے نِگار سلطانہ سے پاکستانی پرچم کے احترام کے حوالے سے سوال کیا۔ بنگلادیشی کپتان نے جواب دیا کہ ہر ملک کے پرچم کا احترام ضروری ہے اور پاکستان و بنگلادیش کے پرچم ان کے لیے یکساں قابلِ احترام ہیں۔

نِگار سلطانہ کا یہ مختصر مگر خوبصورت عمل کھیلوں کے میدان میں رواداری، احترام اور مثبت رویے کی مثال بن گیا، جس نے دونوں ممالک کے درمیان موجود دوستانہ جذبات کو بھی اجاگر کیا۔

مزیدخبریں