نیویارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت حیران کن مناظر دیکھنے کو ملے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو خطاب کے لیے سٹیج پر آئے مگر سامنے بیشتر نشستیں خالی تھیں۔
مسلم ممالک کے مندوبین نے اسرائیل کے خلاف خاموش اور باوقار احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا، اور ان کے ساتھ کئی دیگر ممالک کے نمائندے بھی ہال سے باہر چلے گئے۔
جب نیتن یاہو نے بولنا شروع کیا، تو ان کی آواز گونج رہی تھی، لیکن سننے والے بہت کم تھے۔ ان خالی کرسیوں نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ اسرائیلی پالیسیوں سے کتنے ممالک نالاں ہیں۔