ٹرمپ کی نئی تجارتی پالیسی: بھارت کی دوائیوں پر 100 فیصد ٹیرف، ایشیا میں ہلچل

05:52 PM, 26 Sep, 2025

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرملکی برانڈڈ دواؤں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

 اس فیصلے نے بھارت کی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے شیئرز پر منفی اثر ڈالا ہے۔ اس کے علاوہ ہیوی ٹرکوں اور گھریلو فرنیچر پر بھی بھاری ٹیرف لگائے جائیں گے تاکہ امریکی صنعت کو تحفظ دیا جا سکے۔ یورپی یونین اور برطانیہ نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں