مریم نواز نے پنجاب کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑا، سیلاب متاثرین پر سیاست بند کرنے کا مطالبہ

04:46 PM, 26 Sep, 2025

لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے کل قوم کے سامنے پنجاب کے مفادات کے لیے بھرپور جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیلاب متاثرین کے معاملے پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عظمی بخاری نے کہا کہ جو لوگ عملی مدد کرنے سے قاصر ہیں، وہ فضول زبان بازی سے باز رہیں۔ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا ہے اور وہ نہ صرف عوام کی خدمت کر رہی ہیں بلکہ پنجاب کے تحفظ کے لیے بھی فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ سیلاب کے حوالے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوششیں ترک کریں اور حقیقی متاثرین کی مدد پر توجہ دیں۔

مزیدخبریں