کیلیفورنیا:گوگل نے اپنی جدید ٹیکنالوجی جیمینائی روبوٹکس-ای آر 1.5 متعارف کروا دی ہے، جو روبوٹز کو سوچنے، پلان بنانے اور مشکل کام خود انجام دینے کے قابل بنائے گی۔
یہ ٹیکنالوجی دو حصوں پر مشتمل ہے: ایک حصہ روبوٹ کے ذہن کی طرح کام کرے گا جو آن لائن معلومات حاصل کرے گا اور منطقی فیصلے کرے گا، جبکہ دوسرا حصہ ان فیصلوں کو روبوٹ کی حرکت میں تبدیل کرے گا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام کی بدولت روبوٹز ماحول کو بہتر سمجھ کر پیچیدہ اور متعدد مراحل کے کام بھی کر سکیں گے۔ یہ ٹیکنالوجی اب گوگل کے اے آئی اسٹوڈیو میں ڈویلپرز کے لیے دستیاب ہے، جبکہ مکمل ورژن ابھی چند منتخب شراکت داروں کو دستیاب ہے۔
یہ پیش رفت مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک اہم قدم ہے جو روبوٹکس کی دنیا میں نئی راہیں کھولے گی۔