ہمایوں سعید نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ شروع کر دیا

04:21 PM, 26 Sep, 2025

کراچی:معروف اداکار ہمایوں سعید نے نوجوانوں کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھنے کا موقع دینے کے لیے ایک ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں ہمایوں نے کہا ہے کہ وہ ایسے نوجوانوں کی تلاش میں ہیں جو پروڈکشن، ڈائریکشن، آرٹ ڈیزائن، رائٹنگ، پرفارمنس، موسیقی، ایڈیٹنگ، وی ایف ایکس اور دیگر شعبوں میں کام کرنا چاہتے ہیں۔

منتخب افراد کو انڈسٹری میں تربیت دی جائے گی اور اس میں شریک ہونے کے لیے کسی تعلیمی قابلیت یا سابقہ تجربے کی شرط نہیں رکھی گئی ہے۔

نئے گریجویٹس خصوصاً درخواست دینے کی ترغیب دی گئی ہے، اور عمر کی کوئی حد مقرر نہیں۔ درخواستیں ای میل کے ذریعے بھیجی جا سکتی ہیں:

مزیدخبریں