ایشیا کپ 2025: پاک بھارت فائنل، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان ، ٹکٹوں کی فروخت اور پروموشنز جاری

03:32 PM, 26 Sep, 2025

دبئی: ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن مرحلے میں جگہ بنائی۔ سوشل میڈیا پر میچ کے بعد میمز اور تبصروں کا سیلاب دیکھنے میں آیا، جبکہ فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت بھی جاری ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ٹکٹنگ پلیٹ فارم پلاٹینم لسٹ پر ہائی اسٹینڈ کے ٹکٹ 350 درہم جبکہ ہاسپیٹیلٹی پاسز 1500 درہم سے شروع ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منتظمین نے شائقین کے لیے خصوصی پروموشن بھی متعارف کروایا ہے، جس کے تحت "دو ٹکٹ خریدیں، ایک مفت پائیں" کی اسکیم دستیاب ہے۔ یہ آفر تین پریمیم ٹکٹوں کی خریداری پر لاگو ہوگی تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس یادگار مقابلے کو اسٹیڈیم میں براہِ راست دیکھ سکیں۔

میچ سے قبل شائقینِ کرکٹ کی دلچسپی عروج پر ہے، اور پاکستان و بھارت کے درمیان روایتی حریفوں کا فائنل ٹاکرا ایک بار پھر دنیائے کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

مزیدخبریں