ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہوگا جب پاکستان اور بھارت فائنل میں ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گے

01:56 PM, 26 Sep, 2025

دبئی : پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 136 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بنا سکی۔

بھارت پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے، اور اب پاکستان کی کامیابی کے بعد ایشیا کپ 2025 کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پہلی بار پاکستان اور بھارت کا ایشیا کپ فائنل
یہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہوگا جب پاکستان اور بھارت فائنل میں ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گے۔ 1984 سے لے کر اب تک ایشیا کپ کے 16 ایڈیشن ہو چکے ہیں، لیکن کبھی بھی دونوں ٹیمیں ایک ساتھ فائنل تک نہیں پہنچی تھیں۔

ایشیا کپ جیتنے والی ٹیموں کا ریکارڈ:
بھارت: 8 بار چیمپئن
سری لنکا: 6 بار
پاکستان: 2 بار
اب سب کی نظریں 28 ستمبر کو ہونے والے پاکستان بمقابلہ بھارت فائنل پر ہیں، جو بلاشبہ کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک تاریخی دن ہوگا۔

مزیدخبریں