اسرائیل کا صنعا پر فضائی حملہ، حوثی گروپ کے اہم ٹھکانے تباہ

02:52 PM, 26 Sep, 2025

صنعاء : اسرائیلی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے انصاراللہ (حوثی گروپ) کے 11 مقامات کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں گروپ کے رہنماؤں کے دفاتر، اسلحہ کے گودام اور فوجی مراکز شامل تھے۔

یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ایک روز قبل حوثی جنگجوؤں نے اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات (ام الرشراش) پر ڈرون حملہ کیا تھا، جس میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حملے میں حوثیوں کا جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹر، انٹیلی جنس کمپاؤنڈز اور سیکیورٹی مراکز تباہ کیے گئے۔اسرائیلی وزیرِ دفاع یوآف گیلنٹ نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ "ہم نے صنعا میں حوثی دہشت گردوں کے کئی اہم ٹھکانوں پر بھرپور حملہ کیا ہے۔"
بین الاقوامی میڈیا اور مقامی شہریوں کے مطابق، بمباری صنعا کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں ہوئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ حملے اس وقت کیے گئے جب حوثی رہنما عبدالملک الحوثی کی ریکارڈ شدہ تقریر نشر ہو رہی تھی۔

مزیدخبریں