خواجہ آصف کا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات پر مثبت ردعمل

10:56 AM, 26 Sep, 2025

اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ الحمد للہ 2025 کا سال کامیابیوں سے بھرپور ہے اور ہائبرڈ نظام کی شراکت داری سے ملنے والی کامیابیاں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات تقریباً ایک گھنٹے بیس منٹ تک جاری رہی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شامل تھے۔ ملاقات کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

مزیدخبریں