آزاد کشمیر: وزیرِ اعظم چوہدری انوار الحق کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع

07:00 PM, 26 Oct, 2025

آزاد کشمیر: آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے امکان کے پیش نظر وزیرِ اعظم چوہدری انوار الحق نے مشاورت شروع کر دی ہے کہ آیا وہ استعفیٰ دیں یا تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا کریں۔

آزاد کشمیر اسمبلی میں 52 اراکین موجود ہیں، اور حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کو 27 اراکین کی حمایت درکار ہے۔ پیپلز پارٹی کے پاس 17 اراکین ہیں، مسلم لیگ ن کے 9، تحریکِ انصاف کے 4، جبکہ مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے ایک ایک رکن اور فارورڈ بلاک میں 20 ارکان شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کی حمایت کے بعد پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 26 ہو جائے گی، جس کے بعد فارورڈ بلاک کے ارکان سے رابطے بڑھا دیے گئے ہیں تاکہ حکومت سازی کے لیے مطلوبہ تعداد حاصل کی جا سکے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں اسمبلی میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔

مزیدخبریں