پنجاب میں موسم سرما کے لیے سکولوں کے نئے اوقات کا اعلان

01:49 PM, 26 Oct, 2025

لاہور : پنجاب میں موسم سرما کے دوران سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں بتایا کہ اب صوبے بھر کے اسکول صبح 8:45 پر شروع ہوں گے اور چھٹی ایک بج کر 30 منٹ پر ہو گی۔

یہ فیصلہ سردیوں میں طلبہ کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ سردی میں اسکول جانے اور واپس آنے میں آسانی محسوس کریں۔ نئے اوقات کار پنجاب کے تمام اسکولوں میں لاگو ہوں گے، اور والدین و طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اس تبدیلی کے مطابق اپنے روزانہ کے معمولات کو ترتیب دیں۔
 
 

مزیدخبریں