وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا سپیشل بچوں کے لئے ہیلتھ سکریننگ اور تعلیمی اصلاحات کا آغاز

01:15 PM, 26 Oct, 2025

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سپیشل بچوں کے لیے ایک اہم اور منفرد قدم اٹھاتے ہوئے صوبے میں پہلی بار سپیشل ہیلتھ سکریننگ کا جامع پروگرام شروع کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد سپیشل بچوں کی صحت کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنا اور انہیں بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔

پنجاب بھر میں 35,600 سے زائد سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں 34,000 سے زائد بچوں کا علاج، آئی ٹیسٹنگ، دانتوں کا معائنہ اور دیگر امراض کا علاج شامل ہے۔ اس اقدام کے تحت 20,000 بچوں کا موقع پر علاج کیا جا چکا ہے، جبکہ 9,000 سے زائد بچوں کا علاج تحصیل اور ضلع سطح کے ہسپتالوں میں جاری ہے۔ بڑے شہروں میں 5,000 سے زائد طلبہ کو بہترین علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزید برآں، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سپیشل بچوں کے داخلے کے لیے ایک "ڈور ٹو ڈور" مہم بھی کامیابی سے چلائی جا رہی ہے، جس کے تحت 5,000 سے زائد نئے داخلے کیے جا چکے ہیں۔

سپیشل ایجوکیشن کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے لیے سی ایم پنجاب خود مختار پروگرام کے تحت اسپیشل ایجوکیشن مراکز میں دو جدید کورسز کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان کورسز میں "ڈیزائن اینڈ یوٹیوب کنٹنٹ کریشن"، "سوشل میڈیا" اور "ای کامرس" شامل ہیں، جن کا مقصد سپیشل بچوں کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔

سپیشل ایجوکیشن مراکز میں 10 جدید کمپیوٹر لیبز کی منظوری دی گئی ہے اور 8 موجودہ لیبز کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، "سی ایم پنجاب خود مختار پروگرام" کے تحت 18 ماسٹر ٹرینرز اور 1,760 طلبہ کی تربیت کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے، جس میں پہلی 50 پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔

مزیدخبریں