جنگیں رکواناپسند ہے، تجارت کے ذریعے جنگیں رکوائیں،ڈونلڈ ٹرمپ

12:18 PM, 26 Oct, 2025

کوالالمپور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مسائل کے حل میں مدد دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلے کو جلد اور مؤثر طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 8 ماہ کے دوران دنیا کے مختلف علاقوں میں جنگوں کو روکا ہے اور ایک اور جنگ رکوانا باقی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوبارہ مسائل بڑھ گئے ہیں، اور انہیں یقین ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے میں کچھ کر سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا، "میں دونوں ممالک کو جانتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہم اس مسئلے کو جلد حل کر لیں گے، اور میں اسے اچھے طریقے سے کروں گا۔" انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں شخصیات پر انہیں پورا اعتماد ہے، اور وہ پاک افغان مسئلے کو حل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

مزیدخبریں