مودی حکومت بھارتی عوام کا پیسہ اپنے کرپٹ ساتھی اڈانی گروپ کو بانٹنے میں مصروف ، گٹھ جوڑ بے نقاب

12:58 PM, 26 Oct, 2025

نئی دہلی: امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ" کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت نے ارب پتی صنعتکار گوتم اڈانی کی مالی مشکلات کم کرنے کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق، بھارتی حکومت نے اڈانی گروپ کو 3.9 ارب ڈالر کی رقم سرکاری انشورنس کارپوریشن کے ذریعے منتقل کی، تاکہ گروپ کو مالی بحران سے نکالا جا سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اڈانی گروپ پر گزشتہ سال امریکہ میں رشوت اور فراڈ کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جس کے بعد مغربی بینکوں نے ان کو قرض دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اسی دوران بھارتی حکومت نے اڈانی کی مدد کے لیے یہ رقم فراہم کی۔

ماہرین نے اس اقدام کو عوامی وسائل کا غلط استعمال اور کرپشن کا ایک نیا اظہار قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت کا اقتصادی ماڈل صرف چند منتخب افراد کے فائدے کے لیے کام کر رہا ہے، جبکہ عام لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔

یہ انکشافات بھارت میں حکومت کے خلاف عوامی غصے کو بڑھا سکتے ہیں اور اس پر سوالات اٹھا سکتے ہیں کہ آیا حکومت کی اقتصادی پالیسییں واقعی عوام کے مفاد میں ہیں یا صرف چند کاروباری افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہیں۔

مزیدخبریں