آسیان کا 3 روزہ اجلاس ملائیشیا میں شروع، عالمی رہنما ؤں کی شرکت

09:41 AM, 26 Oct, 2025

کوالالمپور : جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے رکن ممالک کے سربراہوں کا تین روزہ اجلاس ملائیشیا میں شروع ہوگیا ہے۔ اس اجلاس میں عالمی سطح پر اہم مسائل پر بات چیت کی جائے گی، جن میں ساؤتھ چائنا سی کی صورتحال، امریکہ اور چین کی بڑھتی مسابقت، اور غزہ کی موجودہ صورتحال شامل ہیں۔

اس اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت دنیا بھر کے اہم رہنما ملائیشیا پہنچ چکے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ملائیشیا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، جہاں انہیں ریڈ کارپٹ پر خوش آمدید کہا گیا۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے ملائیشیا کے روایتی رقص میں حصہ لیا اور امریکی و ملائیشیا کے پرچم لہرائے، جس سے ایک دوستانہ اور خوشگوار ماحول پیدا ہوا۔اجلاس میں عالمی سیاست، تجارتی تعلقات اور دیگر اہم مسائل پر گفتگو متوقع ہے، جن کا عالمی سطح پر گہرا اثر پڑے گا۔


 
 

مزیدخبریں