نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کے یومِ شہادت پر سروس چیفس کا خراج عقیدت

10:36 AM, 26 Oct, 2025

راولپنڈی : پاکستان کے عظیم سپوت، نشان حیدر پانے والے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کے یومِ شہادت پر پاک فوج کے سروس چیفس نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ نائیک سیف علی جنجوعہ نے 1948ء کی جنگ میں اپنی بہادری کی مثال قائم کی اور جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے مشترکہ پیغام میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نائیک سیف علی جنجوعہ کی قربانی اور شجاعت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948ء کی جنگ میں پیر کلیوا رج کے دفاع میں بے مثال بہادری دکھائی۔ ان کی قربانی اور جرات کا مظاہرہ پاکستان کے فوجیوں کے لیے ایک اہم رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

مزیدخبریں