آرمینیا نے بھارتی لڑاکا طیارہ "تیجس" کی خریداری معطل کر دی

01:34 PM, 26 Nov, 2025

دبئی : آرمینیا نے دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ "تیجس" کے حادثے کے بعد اس طیارے کی خریداری کا معاہدہ معطل کر دیا ہے۔ آرمینیا اور بھارت کے درمیان 12 تیجس طیاروں کی خریداری کے لیے 1.2 بلین ڈالر کا معاہدہ زیرِ غور تھا، جو اگر مکمل ہوتا تو تیجس کی پہلی بڑی برآمدی ڈیل ثابت ہوتی۔

رپورٹس کے مطابق، آرمینیا کے اس فیصلے سے اسرائیلی ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی نقصان اٹھانا پڑے گا، کیونکہ تیجس طیارے میں استعمال ہونے والے جدید ریڈار اور دیگر آلات اسرائیل میں تیار کیے جاتے ہیں۔

یہ سب اس وقت ہوا جب 21 نومبر کو دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں پائلٹ کی موت بھی ہو گئی۔ اس واقعے کے بعد آرمینیا نے فیصلہ کیا کہ وہ اس معاہدے کو آگے نہیں بڑھائیں گے۔

یہ معاہدہ بھارت کے لیے ایک بڑی مالی اور دفاعی کامیابی کی نشاندہی کرتا تھا، اور آرمینیا کا یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو متاثر کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں