لندن : برطانوی حکومت نے کم از کم تنخواہ میں 4.1 فیصد کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد 21 سال سے زائد عمر کے ورکرز کی کم از کم اجرت 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہو جائے گی۔ یہ نیا اضافہ آئندہ برس اپریل سے نافذ ہوگا۔
اس اضافے کے تحت 18 سے 20 سال کے ورکرز کی تنخواہ 8.5 فیصد بڑھ کر 10.85 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہو جائے گی۔ اسی طرح 16 اور 17 سال کے نوجوانوں کی کم از کم اجرت میں 6 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔
برطانوی حکام نے بتایا کہ اس فیصلے سے لاکھوں ورکرز کو فائدہ ہوگا۔ برطانوی چانسلر نے اس حوالے سے کہا کہ "ہم سب جانتے ہیں کہ روزمرہ کے اخراجات کام کرنے والوں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہیں۔ بہت سے لوگ اب بھی اپنی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، اور اسی لیے یہ تبدیلی ضروری تھی۔