گلگت بلتستان: جسٹس ریٹائرڈ یار محمد آج نگراں وزیراعلیٰ کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ان سے حلف لیں گے۔
25 نومبر کو گلگت بلتستان حکومت اور اسمبلی کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد تحلیل ہو گئی تھی۔ جس کے بعد جسٹس یار محمد کو نگراں وزیراعلیٰ مقرر کیا گیا۔ نگراں حکومت گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات کرائے گی، جو وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ہوں گے۔