واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی کوئی خاص ڈیڈ لائن نہیں ہے، اور یہ معاہدہ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔ طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ یورپ سکیورٹی گارنٹی میں پوری طرح شامل ہو گا اور یوکرین اس پیشرفت سے خوش ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی یوکرینی صدر زیلنسکی اور روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے منتظر ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے سٹیووٹکوف کو روسی صدر پیوٹن سے ملنے کی ہدایت دی ہے تاکہ یوکرین کے امن منصوبے کو حتمی شکل دی جا سکے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ 28 نکاتی امن منصوبہ امریکہ کی طرف سے تیار کیا گیا تھا، جسے فریقین کی اضافی تجاویز کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ تاہم، بعض نکات پر اب بھی اختلافات باقی ہیں۔