کراچی :کراچی کی جیل میں قید منشیات سمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ 'کوکین کوئین' انمول عرف پنکی کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے، جس کے بعد جیل مینوئل کے تحت ملزمہ کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق، ملزمہ انمول عرف پنکی نے گردوں میں شدید تکلیف کی شکایت کی تھی، جس پر جیل انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹرز کی ٹیم کے ذریعے ان کا طبی معائنہ کروایا۔
جیل حکام نے ملزمہ کی باہر منتقلی کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انمول عرف پنکی کو علاج کے لیے کسی دوسرے یا نجی اسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا، بلکہ جیل کے اندر ہی انہیں تمام ضروری ادویات اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔