پاک چین سٹریٹجک شراکت داری میں نئے دور کا آغاز: بیجنگ میں چینی اکیڈمی نے وزیراعظم شہباز شریف کو 'اعزازی پروفیسر' بنا دیا

12:55 PM, 26 May, 2026

بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف کے دورہِ چین کے دوران پاکستان اور چین کے مابین زراعت، ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کے نئے افق واہ ہو گئے ہیں۔ بیجنگ میں چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچر سائنسز نے ایک پروقار تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو 'اعزازی پروفیسر شپ' کے اعلیٰ اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی سالگرہ کے موقع پر ملا ہے، جو ان کے اور پوری پاکستانی قوم کے لیے ایک یادگار اور قابلِ فخر لمحہ ہے۔

     وزیراعظم شہباز شریف سے چین کی مایہ ناز تجارتی کمپنیوں اور کاروباری وفود نے اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کے دوسرے مرحلے کے تحت صنعتی اور معاشی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

   وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ پاکستان اور چین کی کمپنیاں طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ انہوں نے گوادر، پورٹ قاسم اور پاکستان کے معدنیاتی شعبوں (Mining) میں چینی سرمایہ کاری کا بھرپور خیرمقدم کیا۔

     وزیراعظم نے چین کی معروف 'آئی بی آئی کارپوریشن' کے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کے ساتھ ساتھ جدید تکنیکی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزیدخبریں