بھارتی جمہوریت کا چوتھا ستون خطرے میں: مودی راج میں آزاد صحافت کا گلا گھونٹ دیا گیا، 'دی وائر' نے مودی حکومت کا کچا چٹھا کھول دیا

12:15 PM, 26 May, 2026

نئی دہلی: بھارت میں آزادیِ اظہارِ رائے اور صحافتی اقدار کے زوال پر مودی حکومت ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں ہے۔ بھارتی میڈیا کے معتبر جریدے ”دی وائر“ نے اپنی تازہ رپورٹ میں وزیرِ اعظم نریندر مودی پر آزاد صحافت کا راستہ روکنے اور مخصوص فوائد کے لیے جانبدار میڈیا یعنی 'گودی میڈیا' کی پشت پناہی کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
 رپورٹ کے مطابق، مودی حکومت نے اقتدار کے طول و عرض میں صرف ان میڈیا ہاؤسز کو نوازا ہے جو حکومتی اقدامات پر آنکھیں بند کر کے لبیک کہتے ہیں اور سرکاری پروپیگنڈے کو ہی واحد سچ بنا کر بیچتے ہیں۔ ”دی وائر“ نے واضح کیا ہے کہ مودی کے دورِ حکومت میں صحافیوں کی جانب سے عوامی مسائل پر سوال اٹھانے اور حکومت کا احتساب کرنے کی روایت کو منظم طریقے سے ختم کیا جا رہا ہے، جس کے باعث تنقیدی آوازیں دب کر رہ گئی ہیں۔
 مودی حکومت کے اس طرزِ عمل نے بھارت میں صحافتی آزادی کے مستقبل پر بڑے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ جانبدار میڈیا کو آلہ کار بنا کر عوامی ذہن سازی کا یہ کھیل بھارتی جمہوریت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں