وزیراعظم شہباز شریف ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

07:21 PM, 26 May, 2025

تہران: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے، جہاں مہرآباد ایئرپورٹ پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا خیرمقدم کیا۔

استقبال کے موقع پر پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو اور ایران میں تعینات پاکستانی سفارتی عملہ موجود تھا، جب کہ پاکستان میں ایرانی سفیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے باضابطہ ملاقات کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایرانی صدر کی جانب سے وزیراعظم کے اعزاز میں خصوصی ضیافت کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

 
 

مزیدخبریں