پنجاب میں آندھی اور طوفان کے زیادہ تر حادثات کی بنیادی وجہ سولر پینلز کی ناقص تنصیب قرار

06:04 PM, 26 May, 2025

لاہور : پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا ہے کہ حالیہ آندھی اور طوفان کے دوران پیش آنے والے 70 فیصد حادثات سولر پینلز کی غیرمعیاری تنصیب کی وجہ سے ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سولر پینلز کی انسٹالیشن کے حوالے سے واضح اور سخت گائیڈلائنز بنائیں تاکہ مستقبل میں اس  کی روک تھام  ہو۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ناقص معیار کے سولر پینلز ہوا کے جھکڑوں میں عمارتوں سے ٹوٹ کر گرنے کی وجہ سے مالی نقصان کے علاوہ عوام کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہوا ہے۔

ادارہ نے پنجاب بھر میں نصب سولر پینلز اور متعلقہ ڈھانچوں کا تفصیلی معائنہ کرنے اور حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ سولر پینلز کی تنصیب کو معیاری اور سرٹیفائیڈ بنایا جائے تاکہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

مزیدخبریں