لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے بھکاری مافیا کے خلاف کارروائی کو مؤثر بنانے کے لیے موبائل ایپ بنانے کا حکم دے دیا ہے تاکہ عوام آسانی سے شکایات درج کرا سکیں اور تیزی سے قانون نافذ کیا جا سکے۔
انسداد بھکاری مافیا کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے عدالت میں رپورٹ پیش کی، جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھکاریوں کے لیے بنائے گئے فلاحی مراکز کو فعال کیا جائے اور بچوں کو بھیک منگوانے والے مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
عدالت نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اینٹی بیگر ایکٹ پر مکمل عمل درآمد کیا جائے اور 3 ماہ میں پیشرفت رپورٹ پیش کی جائے۔