کل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

01:30 PM, 26 May, 2025

لاہور : محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے شمالی علاقوں میں شدید موسم کی اطلاع دی ہے۔ 28 مئی سے ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ آئے گا، جس کی وجہ سے شام سے لے کر 31 مئی تک تیز آندھی، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔ خاص طور پر آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔

اسی دوران شمالی علاقوں میں گلیشیئرز پگھلنے لگے ہیں جس سے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اب یہ ڈیڈ لیول سے 71 فٹ زیادہ ہو چکی ہے۔ اس سے سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس پر حکام کی نظر ہے۔

ادھر بھارت میں بھی موسمی حالات خراب ہیں اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ دہلی ایئرپورٹ پر بھی بارش کی وجہ سے مشکلات پیش آئی ہیں، جس سے پروازوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاط کریں اور موسم کی تازہ صورتحال پر نظر رکھیں۔

مزیدخبریں