واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت خوشگوار اور تعمیری رہی، اور مستقبل میں مزید بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب روم میں ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا پانچواں دور اختتام پذیر ہوا۔ امریکی حکام کے مطابق فریقین نے آئندہ بھی رابطے میں رہنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کو مار رہے ہیں، جس پر وہ (ٹرمپ) خوش نہیں۔ انہوں نے روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کرنے کا عندیہ بھی دیا۔
ادھر یورپی یونین کے سربراہ نے بتایا کہ امریکی صدر سے فون پر ہونے والی گفتگو میں تجارتی معاملات پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے، جس کے بعد امریکا نے یورپی یونین کی درخواست پر ٹیرف میں 9 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔