سویڈن میں کشمیر کونسل کا یومِ یکجہتیِ پاکستان و یوم تشکر کی تقریب

11:34 AM, 26 May, 2025

سٹاک ہوم :  سویڈن میں کشمیر کونسل کی جانب سے یومِ یکجہتیِ پاکستان اور یومِ تشکر کے موقع پر ایک پُرامن احتجاجی مارچ اور جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا اور کشمیری عوام کی حمایت کا اظہار تھا۔

شیخ سعید کی قیادت میں آئی پی او ایف کے عہدیداران اور دیگر قائدین نے اس مارچ میں بھرپور حصہ لیا۔ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور انہوں نے پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں زوردار نعرے لگائے۔

مظاہرین نے پاکستان اور کشمیر کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا اور جلسے میں مختلف نعرے گونجتے رہے جو اتحاد اور جذبے کی عکاسی کرتے تھے۔

مزیدخبریں