ایران-امریکا مذاکرات کی غیر یقینی صورتحال پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ

06:30 PM, 26 Mar, 2026

اسلام آباد: ایران کے ساتھ جاری کشیدہ حالات اور مذاکرات کی غیر یقینی صورتحال کے سبب برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً پانچ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی معیار کے برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت 5.2 فیصد اضافے کے ساتھ 107.54 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں 4.9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ 94.71 ڈالر فی بیرل پر جا پہنچی۔

توقع کی جا رہی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کل اسلام آباد میں ممکنہ طور پر ہوں گے۔ پاکستان نے ان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش کی تھی، اور ترکی و مصر بھی اس عمل میں شامل ہیں۔

امریکا نے ایران کے لیے جنگ بندی کے 15 نکات پیش کیے تھے، لیکن ایران نے انہیں غیر موزوں قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور اپنی طرف سے پانچ شرائط کے ساتھ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔

مزیدخبریں