پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ کارڈ جاری: مظفر گڑھ سرفہرست

04:24 PM, 26 Mar, 2026

لاہور: حکومتِ پنجاب نے فروری 2026 کے لیے صوبے کے تمام 41 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈی سی مظفر گڑھ نے 97.92 پوائنٹس کے ساتھ میدان مار لیا ہے، جبکہ راولپنڈی اور گجرات کے انتظامی سربراہان فہرست میں سب سے نیچے رہے۔
رپورٹ کے مطابق ان اضلاع میں پبلک سروس ڈیلیوری اور گورننس کا معیار مثالی رہا۔    مظفر گڑھ (پہلی پوزیشن): 97.92 اسکور کے ساتھ صوبے کا بہترین ضلع قرار پایا۔    اوکاڑہ اور لودھراں: بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔    رحیم یار خان اور بہاولنگر ٹاپ 5 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
صوبے کے بڑے انتظامی مراکز اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کی کارکردگی توقعات سے کم رہی۔    فیصل آباد: 85.47 پوائنٹس کے ساتھ 17ویں نمبر پر رہا، جو کہ ایک اوسط کارکردگی ہے۔ انتظامی لحاظ سے مشکل ترین شہر لاہور کے ڈی سی 32ویں پوزیشن پر رہے۔    سیالکوٹ اور ملتان: بالترتیب 35ویں اور 34ویں نمبر پر رہے۔
انتظامی امور میں سستی اور سروس ڈیلیوری میں کمزوری کی بنیاد پر درج ذیل اضلاع فہرست میں آخر میں رہے۔     راولپنڈی: 73.08 (صوبے بھر میں آخری پوزیشن)،    گجرات: 74.09 (40ویں پوزیشن)،    مری: 74.71 (39ویں پوزیشن)،    ڈی جی خان: 76.40 (38ویں پوزیشن) پر ہے۔

مزیدخبریں