بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی جی ایس پی پلس کے خلاف عالمی مہم، سوشل میڈیا پر ملک دشمن پروپیگنڈا بے نقاب

11:33 AM, 26 Mar, 2026

اسلام آباد: پاکستان کی معاشی شہ رگ پر وار کرنے کی ایک اور مذموم کوشش منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان نے غیر ملکی ایوانوں میں پاکستان کی جی ایس پی پلس (GSP+) حیثیت کے خلاف ایک شرمناک مہم کا آغاز کر دیا ہے، جسے عوامی اور سیاسی حلقوں نے "ریاست کے خلاف سوچی سمجھی سازش" قرار دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس مہم کا واحد مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر معاشی طور پر تنہا کرنا ہے۔ ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس حیثیت ختم ہونے سے پاکستان کی اربوں ڈالر کی برآمدات رک سکتی ہیں۔ یہ اقدام محض اتفاق نہیں بلکہ پاکستان کے تجارتی مفادات کو تباہ کرنے کی ایک گہری سازش کا حصہ ہے۔
افسوسناک امر یہ ہے کہ تحریکِ انصاف کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس ملک دشمن پروپیگنڈے کو نہ صرف پھیلا رہے ہیں بلکہ اس کی مکمل پشت پناہی بھی کر رہے ہیں۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ سیاسی مخالفت اب ریاست دشمنی کی حدوں کو چھو رہی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کے اس مطالبے پر ملک بھر میں احتجاجی لہر دوڑ گئی ہے:

 حکومتی وزراء اور اپوزیشن رہنماؤں نے اسے "قومی غداری" سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں ملکی معیشت کو داؤ پر لگانا کسی صورت قبول نہیں۔
سوشل میڈیا پر شہریوں نے قاسم خان اور پی ٹی آئی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے "پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے" کے مترادف قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں