کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا: پی ایس ایل 11 کا رنگا رنگ آغاز آج سے، شاہین اور حیدرآباد کنگزمین آمنے سامنے

10:35 AM, 26 Mar, 2026

لاہور : پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ میلے، پاکستان سپر لیگ (PSL) سیزن 11 کا کاؤنٹ ڈاؤن ختم ہو گیا ہے۔ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں روشنیوں اور موسیقی کے سحر کے ساتھ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے، جہاں کرکٹ کے متوالے اپنے پسندیدہ ستاروں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
سیزن کا افتتاحی معرکہ روایتی حریفوں جیسا جوش و خروش لیے ہوئے ہے۔    لاہور قلندرز  دفاعی چیمپئن کے طور پر میدان میں اترے گی، جن کی نظریں ہیٹ ٹرک یا ٹائٹل کے کامیاب دفاع پر ہیں۔    حیدرآباد کنگزمین  اپنی نئی حکمتِ عملی اور جارحانہ اسکواڈ کے ساتھ قلندرز کے قلعے میں نقب لگانے کے لیے تیار ہے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں اپنے ارادے ظاہر کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا  ہماری تیاری مکمل ہے اور ٹیم کا مورال بلند ہے۔ ہم ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے جی جان لڑا دیں گے اور ہوم کراؤڈ ہمیں مزید توانائی دے رہا ہے۔

مزیدخبریں