کراچی :پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت کاروباری ہفتے کے دوران 3 لاکھ 17 ہزار 800 روپے پر مستحکم رہی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 2 لاکھ 72 ہزار 462 روپے پر برقرار ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا سرفہرست ہے، چین ایشیا میں سب سے زیادہ سونا رکھنے والا ملک ہے، جبکہ پاکستان عالمی سطح پر 49 ویں نمبر پر ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مرکزی بینکوں نے 2024 میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدا۔