100 درہم کا نیا نوٹ: یو اے ای کی معیشت میں ایک اور سنگ میل

07:20 PM, 26 Mar, 2025

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے 100 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کیا ہے جو پالیمر سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ نوٹ جدید سکیورٹی فیچرز کے ساتھ آتا ہے اور اس میں جعلی نوٹوں کی روک تھام کے لیے اسپارک فلو ڈائیمنشنز اور کائینگرام کلرز جیسے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

نیا کرنسی نوٹ سرخ رنگ کے مختلف شیڈز میں ڈیزائن کیا گیا ہے جس کے سامنے کی جانب ام القیوین کا تاریخی قلعہ اور پیچھے کی جانب فجیرہ پورٹ اور اتحاد ریل کی تصاویر ہیں۔ اس کے علاوہ، بریل علامات بھی شامل کی گئی ہیں تاکہ بصارت سے محروم افراد کے لیے اس کی مالیت کی شناخت آسان ہو۔

مرکزی بینک نے یہ بھی کہا کہ پرانے 100 درہم کے نوٹ کو بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

مزیدخبریں