پاکستان میں ہارڈ اسٹیٹ کے قیام کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

04:46 PM, 26 Mar, 2025

اسلام آباد:پاکستان میں ہارڈ سٹیٹ کے قیام کے لیے حکومت نے ایک 15 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا مقصد ملک کے مختلف اہم شعبوں میں اصلاحات کی نگرانی کرنا ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کر رہے ہیں۔

کمیٹی میں وفاق اور صوبوں کے ہوم سیکرٹریز، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نمائندے، اور حساس اداروں کے حکام شامل ہیں۔ اس کمیٹی کا اہم کام افغان باشندوں کی وطن واپسی کی نگرانی کرنا، غیر قانونی پیٹرول اور دیگر اشیاء کی سمگلنگ کے خلاف اقدامات کرنا، اور سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنا ہے۔

اس کے علاوہ، کمیٹی ایف بی آر کی صوبائی سطح پر ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو بھی مانیٹر کرے گی اور اس میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے گی۔

مزیدخبریں