پنجاب میں شیر، چیتا اور تیندوا رکھنے والے افراد کو 30 دن میں جانوروں کی ڈیکلئریشن لازمی، وائلڈ لائف نے نئی ایپ متعارف کرادی

04:01 PM, 26 Mar, 2025

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر، پنجاب میں شیر، چیتا اور تیندوا رکھنے والے افراد کو 30 دن کے اندر اپنے جانوروں کی تفصیلات ڈیکلئیر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وائلڈ لائف پنجاب نے اس سلسلے میں "پاس ایپ" متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے افراد اپنے جانوروں کی معلومات فراہم کر سکیں گے۔ یہ اقدام بڑی بلیوں کی غیر قانونی تجارت اور پبلک سیفٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق، 30 دن کے اندر معلومات فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، 1974 کے وائلڈ لائف ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے شیر، چیتا اور تیندوا اب شیڈول ٹو میں شامل کر دیے گئے ہیں، اور ان جانوروں کو رکھنے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف پنجاب سے لائسنس حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

مزیدخبریں