پاکستان میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے کیڈٹس کی مشترکہ تربیت، دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ

03:55 PM, 26 Mar, 2025

راولپنڈی :پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فوج، بحریہ اور فضائیہ کے کیڈٹس کو مشترکہ تربیتی پروگرام میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے۔ یہ تربیت پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کے تحت ہو رہی ہے، جس کا مقصد نوجوان فوجیوں کو جسمانی طور پر مضبوط بنانا اور انہیں مشکل حالات میں فوری اور درست فیصلے کرنے کی تربیت دینا ہے۔

اس تربیتی پروگرام کا مقصد تینوں مسلح افواج کے درمیان باہمی اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے، جو کسی بھی جنگ یا ہنگامی صورتحال میں انتہائی اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ مشترکہ تربیت پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرتی ہے اور دشمن کے خلاف بہتر حکمت عملی تیار کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

تینوں افواج کا مل کر تربیت حاصل کرنا ایک اہم قدم ہے، جو پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں معاون ثابت ہو گا اور قومی سلامتی کے لیے ایک مضبوط پیغام بھیجے گا۔

مزیدخبریں